جہانگیر ترین

علامہ اقبال کا خودی کا تصور ملک کو ترقی دینے کے لئے مشعل راہ ہے، جہانگیر ترین

لاہور(عکس آن لائن)یوم اقبال کے موقع پر سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ علامہ اقبال کے نظریات، اقدار اور نئی سوچ نے کئی نسلوں کو متاثر کیا، شاعر مشرق کا خواب قائد اعظم کی متحرک قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا، علامہ اقبال کا خودی کا تصور ملک کو ترقی دینے کے لئے مشعل راہ ہے،

ان کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق نے امت کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر دی، ہم ایک مستحکم اور پائیدار پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، ایسا پاکستان بنائیں گے جسکا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں