علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طلبہ کو داخلہ فارمز اور پراسپکٹس کی آن لائن فراہمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو گھروں تک محدود رکھنے کے باوجود انہیں تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کے لئے سمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز)بی اے/بی بی اے/بی ایس/اے ڈی ای/اے ڈی سی/بی ایڈ/ایم ایڈ/پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر آن لائن فراہم کردئیے ہیں۔

ارلی چائیڈ ہوڈ ایجوکیشن سمیت 11۔شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز پیش کئے گئے ہیں۔دیگر ڈپلومہ پروگرامز میں ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ٗ ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ٗ سپلائی چین مینجمنٹ ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ انٹرپرینیورشپ ٗ پاپولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ ٗ کمپیوٹر سائنس)آن لائن موڈ کے تحت(ٗ کریمینالوجی ٗ ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور ٹیفل شامل ہیں۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق داخلے کے خواہشمند افراد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب داخلہ فارم آن لائن پُر کرکے پرنٹ کریں ٗ طلبہ کو اے بی ایل، ایم سی بی،یو بی ایل اور ایف ڈبلیو بی کی کسی برانچ میں فیس جمع کروانے کے لئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہوگا ٗ

فیس جمع کرانے کے بعد مطلوبہ اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں اوربنک کے واپس کردہ چالان کی ‘ یونیورسٹی کاپی ‘ کو اپنے مکمل شدہ داخلہ فارم کے ساتھ لف کرکے چالان)سٹوڈنٹ کاپی (کے ساتھ لگے ہوئے یونیورسٹی کے ایڈریس لیبل پر بذریعہ رجسٹری ڈاک 15۔اپریل تک ارسال کریں۔ واضح رہے کہ طلبہ کو رجسٹری کے پیسے پوسٹ آفس کو نہیں دینے ہوں گے کیونکہ یہ پیسے پہلی ہی یونیورسٹی پوسٹ آفس کو دے چکی ہے۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ یونیورسٹی ہیلپ لائن 051-111-112-468پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں