علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک/ ایف اے کے داخلوں میں15اپریل تک توسیع کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک/ ایف اے کے داخلوں میں15اپریل تک توسیع کردی ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ٗ میاں محمد ریاض کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد گھروں میں پھسے ہوئے یونیورسٹی کے جاری طلبہ کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے میٹرک اور ایف اے پروگرام کے داخلوں کی تاریخ میں 15اپریل تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اِن دونوں پروگرامز کے جاری طلبہ اگلے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اب نئی تاریخ تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔جاری طلبہ کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جاری طلبہ کو آن لائن اپلائی کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں