عراقی وزیراعظم

عراق کے بعض شہریوں اور فوجی کمانڈروں پر پابندی عائد کرنے کا امریکی اقدام قابل مذمت ہے، عراقی وزیراعظم

بغداد (عکس آن لائن) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے عراق کے بعض شہریوں اور فوجی کمانڈروں کا نام امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کی ہے۔ عراق کے وزیراعظم نے امریکہ کے اس اقدام کے ردعمل میں کہا ہے کہ ان عراقی شخصیات اور فوجی کمانڈروں نے داعش کے خلاف جنگ میں مکمل طور پر سیاسی کردار ادا کیا تھا۔

اس سے قبل ہفتے کو عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے تین کمانڈروں کا نام امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے اقدام کے خلاف بغداد میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا تھا۔ امریکی حکومت نے عراق کے چار شہریوں اورکمانڈروں خمیس فرحان الخنجر العیساوی، لیث الخزعلی، قیس الخزعلی اور حسن فلاح اللامی کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں