مائیک پومیو

عراق میں کارروائی ایرانی سرگرمیوں کو روکنے اور امریکیوں کے تحفظ کے لیے کی،پومپیو

بندر الدوشی(عکس آن لائن)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومیو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو دو روز قبل عراق کی گئی فوجی کارروائی کی تفصیلات اور اس کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عراق میں فوجی کارروائی ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام اور امریکیوں کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے عراق اور شام میں دہشت گرد ملیشیاﺅں کے ٹھکانوں پر کی گئی بمباری کا مقصد امریکی مفادات کا تحفظ ار ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کرنا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کہا کہ عراق میں حالیہ حملوں کے بارے میں امریکی رد عمل کے بعد میں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ بات کی ہے۔

انہیں اس حوالے سے اطمینان دلایا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردی کے خلاف جنگ، امریکی شہریوں اور ان کے مفادات کے تحفظ کے زمرے میں آتی ہے۔ان ما کہنا تھا کہ میں نے واضح کیا کہ ہمارے دفاعی اقدام کا مقصد ایران کو روکنا اور امریکیوں کی جانوں کا تحفظ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں