جھڑپوں

عراق میں بیروزگاری کیخلاف مظاہرے جاری، جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی

بغداد(عکس آن لائن) عراق میں بے روزگاری، بدعنوانی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بغداد میں تازہ جھڑپوں میں مزید پانچ افراد ہلاک ہو گئے، عراقی ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مظاہروں میں اب تک سو افراد جاں بحق اور چار ہزار زخمی ہو چکے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں پولیس سنائپر شوٹر کی وجہ سے ہوئیں۔اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے، عراقی شہری بے روزگاری، بدعنوانی اور خراب معاشی صورتحال کے خلاف یکم اکتوبر سے سڑکوں پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں