شاہ محمود قریشی

عدم اعتماد کی تحریک سے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا گیا، ہم امریکاکی دوستی چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا گیا، ہم امریکاکی دوستی چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں،معیشت اس وقت شدید دبا ﺅمیں ہے ،حکمران اپنی سمت درست کریں، نوٹوں کی سیاست پاکستان کو اس نہج پر لے آئی ہے،اللہ نہ کرے کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہوں ،ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا گیا، پاکستان کی معیشت اس وقت شدید دبا ﺅمیں ہے ،

حکمران اپنی سمت درست کریں، نوٹوں کی سیاست پاکستان کو اس نہج پر لے آئی ہے، پاکستانیوں شعور سے کام لو جو گھرانے 5 ہزار روپے پر اپنا ضمیر فروخت کریں گے وہ 5 ہزار کتنے دن چلیں گے،

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جو حالات ہیں یہ گزشتہ 40 سال کا نتیجہ ہے، اللہ نہ کرے ایسے حالات ہوں لیکن ہم سری لنکا جیسے حالات کی جانب جا رہے ہیں، عمران خان نے قوم کو ان حالات سے آگاہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تاریخ بتاتی ہے جب امریکا اور پاکستان نے مل کرکام کیاہمیشہ فائدہ ہوا، ہم امریکاکی دوستی چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں، شہباز شریف امریکا کو ہر صورت قبول کرتے ہیں، عمران خان امریکا کے سامنے ملک کا سودا نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں