لاہور ہائیکورٹ

عدالت نے ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

لاہور (عکس آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کو منی لانڈرنگ کیس میں فیشن ڈیزائنر اور پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ انکوائری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

۔ دوران سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، یہ کوئی ایف آئی آر نہیں ہے انکوائری ہے، یہ ایک سوموٹو انکوائری ہے، کوئی بھی انکوائری کسی معلومات کی بنیاد پر ہوتی ہے مگر اس انکوائری میں 5 ایسی چیزیں ہیں جو روٹین سے ہٹ کر ہیں۔

وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ خدیجہ شاہ کو4مقدمات میں ضمانت ملی، پھر ایم پی او میں گرفتار کرلیا گیا، ہماری درخواست ہے کہ آپ اس انکوائری پر وقتی طور پر اسٹے دے دیں، فریقین کوخدیجہ شاہ کی دوبارہ حراست سے روکا جائے، عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرلی جبکہ جبکہ کیس کی سماعت 22 دسمبرتک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں