ضمانت مسترد

عدالت حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرے، نیب نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کر ادیا

لاہور(عکس آن لائن ) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے منی لانڈرنگ کیس حمزہ شہباز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں جمع کر ادیا ، نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی مخالفت کر تے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کر دی ۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ :

حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے پہلے ہی درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے ، گزشتہ درخواست ضمانت میں کی گئی گرائونڈز پر دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی ہے ، حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اور ناجائز اثاثے بنائے،حمزہ شہباز کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں،حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں نیب کی بدنیتی بارے کوئی ثبوت درخواست کے ساتھ لف نہیں کیے ،حمزہ شہباز کے درخواست کے ذریعے نیب پر لگائے گئے الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں ، نیب قانون پر یقین رکھنے والا ادارہ ہے اور آئین پاکستان کے تحت ہر شخص کے بنیادی حقوق کا خیال رکھتا ہے،حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت میں تیزی سے جاری ہے ۔استدعا ہے لاہور ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں