لاہور ہائیکورٹ

عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری محمد شہباز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی جاتی ہے، عدالتی کاروائی کی آڈیو اور ویڈیوز کی ریکارڈنگ کی جانی چاہیے۔

شہری کی جانب سے استدعا کی گئی کہ چھوٹے شہروں سے ویڈیو لنک پر وکلا ء کو ہائیکورٹ پیش ہونے کی اجازت دی جائے ،عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اس قسم کا حکم جاری کرنے کا قانونی اختیار نہیں رکھتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں