تیرے بن2

عبد اللہ کادوانی کا ”تیرے بن”کی پہلی سالگرہ پر شائقین کیلئے”تیرے بن2”کاتحفہ

لاہور(عکس آن لائن)بلاک بسٹر ڈراما سیریل ”تیرے بن”کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے شائقین کو ”تیرے بن 2 ”کا تحفہ دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ڈرامہ سیریل تیرے بن کے ہدایت کار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے سیزن 2کا بڑا اعلان کردیا۔انہوں نے شریک پروڈیوسر اسد قریشی سمیت ڈرامے کی مرکزی کاسٹ یعنی یمنی زیدی اور وہاج علی کے ہمراہ سیاہ ملبوسات میں ملبوس تصاویر شیئر کیں۔اس کے ساتھ ہی طویل کیپشن لکھ کر تیرے بن سیزن 2کی شوٹنگ کے حوالے سے اعلان کیا۔

عبداللہ کادوانی نے لکھاکہ الحمدللہ اس سال کا سب سے بڑا اعلان کرنے کا وقت بلآخر آ گیا ہے جس کا بے پناہ انتظار تھا، آپ کی پسندیدہ جوڑی یمنی زیدی اور وہاج علی اپنی بے مثال آن اسکرین کیمسٹری کے ساتھ تیرے بن سیزن 2میں دھوم مچانے کے ساتھ واپس آئے ہیں۔

انہوں نے لکھاکہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ اور جیو انٹرٹینمنٹ ایک نئے شاہکار کے ساتھ آنے کو تیار ہے، جلدی اس حیرت انگیز شاہکار کو دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں جو آپ سب کی ٹیلی ویژن اسکرین کی زینت بننے جارہا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں