عبدالرزاق

عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کردی

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی حمایت کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ دو، تین کھلاڑیوں کو آرام کرانا چاہیے، اگر کپتانی کیلئے جانا ہے تو سرفراز احمد اچھا کپتان ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کی بولنگ بہت ہی اچھی ہے، ویسے بنگلادیش کو میچ جیتنا چاہیے تھا۔سابق آل رائونڈر نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، ہمیں اب ان دونوں ٹیموں کی طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں