فیاض الحسن چوہان

عبادات کے دوران حکومتی ہدایت پرعمل ہونا چاہیئے، فیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے قوم کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عبادات کے دوران حکومت پاکستان کی ہدایات پر عمل ہونا چاہیئے۔

مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادت کی اجازت اعلامیے کی شرائط کی پابندی سے مشروط ہے۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان بھائیوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادات کے دوران حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر عمل ہونا چاہیئے۔ حکومت نے علمائ سے مشاورت کے بعد بیس نکات پر مبنی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

حکومتی اعلامیہ مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز اور تراویح کے لیے واضح ہدایات دیتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اعلامیے میں عبادت گاہوں کی صفائی، صف بندی کی ترتیب اور نمازیوں کے درمیان وقفے کے لیے واضح ہدایات ہیں۔ امام بارگاہوں اور مساجد کی لوکل کمیٹیاں احتیاطی تدابیر کی پابندی یقینی بنائیں گی۔

پابندی کی خلاف ورزی یا شدید متاثرہ علاقوں کے لیے حکومت شرائط پر نظرِ ثانی کا اختیار رکھتی ہے۔فیاض چوہان نے کہا کہ امید ہے عوام اس سال ایک دوسرے کا خیال کرتے ہوئے رمضان کی برکتیں حاصل کرے گی۔ آئندہ دو ہفتے کرونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ بزدار حکومت وفاق کی رہنمائی میں کرونا کے خلاف ہر ممکن اور ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں