نیتن یاہو

عام انتخابات کی جگہ صرف وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے رائے شماری کروائی جائے، نیتن یاہو

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے تجویز پیش کی ہے کہ لیکوڈ پارٹی اور نیلے۔سفید اتحاد کے درمیان کولیشن کے نتیجے میں اگر حکومت قائم نہیں ہوتی تو ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کی جگہ صرف وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے رائے شماری کروائی جائے۔اسرائیل کے وزیر اعظم کے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں دعوی کیا گیا ہے کہ بینی گانٹز کی زیر قیادت نیلے۔

سفید اتحاد کے روّیے کی وجہ سے ملک میں کولیشن حکومت قائم نہیں ہو پا رہی۔ انہوں نے گانٹز سے ایک دفعہ پھر اتحاد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ لیکوڈ پارٹی اور نیلے۔ سفید اتحاد کے درمیان کولیشن حکومت قائم ہونے کے لئے ابھی تاخیر نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں