الیکشن کمیشن

عام انتخابات،لاہور کے 90فیصد پولنگ سٹیشنز حساس قرار

لاہور (عکس آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے 90 فیصد پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق لاہور سے 44حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 4ہزار403پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے شہر میں 3ہزار 540پولنگ سٹیشنز کو حساس جبکہ 813پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔

لاہور میں صرف 50 پولنگ سٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ آرمی کے جوان بھی تعینات کئے جائیں گے، تمام پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ 8فروری کو عام انتخابات کے موقع پر لاہور میں 14قومی اور 30صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں