فواد چوہدری

عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں ان کو منالیں گے’ فواد چوہدری

لاہور( عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ باآسانی سینیٹ کی نشست جیت جائیں گے ، عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہیں ان کو منالیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس بار اکثریت ٹکٹ دیرینہ کارکنان کودی ہیں، حفیظ شیخ باآسانی سینیٹ انتخاب جیت جائیں گے ، عامرلیاقت ہمارے لاڈلے ہی ان کو منا لیں گے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی جیسے سینئر سیاستدان کے بجائے بلاول پارٹی کو لیڈکررہے ہیں، نہیں سمجھ آتاکیوں یوسف گیلانی کی سیاست ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قانونی حیثیت یہ ہے کہ سینیٹ انتخاب اوپن بیلٹ سے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں