ایل این جی

عالمی منڈی میں ایل این جی کی قیمت دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی

کراچی( عکس آن لائن )عالمی منڈی میں ایل این جی کی قیمت دس سال کی کم ترین سطح پر آگئی، پاکستان کے درآمدی بل میں مزید کمی کے امکانات روشن ہو گئے۔امریکہ، یورپ اور ایشیائی ممالک میں معاشی سست روی کے باعث ایل این جی طلب میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ رواں برس ایل این جی کے برآمد کندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ یہ وجہ ہے کہ ایل این جی کی قیمت گذشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد کمی کے بعد 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی نیچے ٹریڈ کرنے لگی۔

اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو گرمیوں میں قیمت 3 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوسے بھی نیچے آنے کا امکان ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں ایل این جی کی قیمتوں میں کمی سے ایک طرف تو پاکستان کا درآمدی بل کم ہوگا جبکہ دوسری جانب پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں