عالمی مارکیٹ

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں32ڈالرکی نمایاں کمی

کراچی (عکس آن لائن) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں32ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سوناڈھائی ہزار روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت32ڈالرکی نمایاں کمی سے1548ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کی کمی سے90500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت2141روپے کی کمی سے77590روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں