عالمی مارکیٹ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالرز کا اضافہ

کراچی(عکس آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالرز کا اضافہ ہوا اور سونے کی فی اونس قیمت1522ڈالر کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافے سے 88300،دس گرام سونے کی قیمت 129روپے اضافے سے 75703روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت50روپے کمی سے 1020 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں