اسٹاک مارکیٹ

عالمی سرمایہ کاروں کے چینی اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد میں اضافہ

بیجنگ (عکس آن لائن)
غیر ملکی سرمایہ کار چینی اسٹاک مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مقامی سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق اسٹاک ریسرچ فرم ای پی ایف آر گلوبل کے مطابق چائنیز مین لینڈ اسٹاک فنڈز میں جنوری کے مہینے میں16.6 ارب ڈالر کی خالص آمدن ریکارڈ کی گئی- اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے یہ چوتھی بار ہےجب ماہانہ آمدن 10 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس سے قبل دسمبر میں تقریباً 11 بلین ڈالر کی خالص آمدن ہوئی تھی۔

ڈائریکٹر ریسرچ ای پی ایف آر کیمرون برینڈن نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا کہ”چین میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دراصل گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے مضبوط ہونا شروع ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق خریداری کی تازہ لہر خوردہ سرمایہ کاروں کے بجائے اداروں کی طرف سے ہے جن کی چین میں دلچسپی گزشتہ سال کے اوائل میں ختم ہو گئی تھی۔ تاہم گزشتہ کئی مہینوں سے چائنیز مین لینڈ کے اسٹاک تیزی سے مثبت رخ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں