شیریں مزاری

عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کےخلاف کارروائی کی ضرورت ہے ، شیریں مزاری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری،

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی فاشسٹ

حکومت کے قبضہ کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کنن

اور پوش پورہ میں اجتماعی عصمت دری سے لے کر آسیہ اندرابی جیسی کشمیری خواتین کی قید تک بین الاقوامی

قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسیہ کو 12 سال اور

اس کے شوہر جو کہ پی ایچ ڈی سکالر ہیں انہیں 28 سال سے قید میں رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ

کی قراردادوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ صنف پر مبنی تشدد، خاص طور پر عصمت دری اور

جنسی استحصال سے بچنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان کی مسلسل

خلاف ورزی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں