جمشید اقبال چیمہ

عالمی ادارے ،جریدے ، ماہرین پاکستانی معیشت کے ڈوبنے کی بات کر رہے ہیں ‘ جمشید اقبال

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ فنانشل ٹائمز جیسے جریدے میں بھی پاکستان کے ڈیفالٹ کی صورتحال بیان کی گئی ہے، تمام معاشی ماہرین بھی یہی بات کر رہے ہیں لیکن یہ بات نام نہاد عقلمندوں کے ٹولے کو سمجھ نہیں آرہی ،اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ شہباز شریف ، اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ معیشت کو چلانے کا ٹاسک کامیابی سے مکمل کر لیں گے تو یہ بیوقوفی کے سوا کچھ نہیں۔ زمان پارک کے باہر عمران خان کی حفاظت کیلئے لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پہلے ہم صرف یہ سنتے تھے کہ عوام تین سے دو وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں لیکن اب امپورٹڈ ٹولہ عوام کو حقیقت میں دو تو کیا ایک وقت کی روٹی پر لے آیا ہے اور اسے بھی پورا کرنے کیلئے جان کے لالے پڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں پچھلے سال کی نسبت 36 فیصد کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، دوسری طرف پاکستان کے پاس کپاس درآمد کرنے کیلئے ڈالر ہی نہیںجس کا واضح مطلب ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے جارہی ہے جس سے مزید لاکھوں مزدوروں بیروزگار ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اس وقت عوام دشمنی کی تمام منازل طے کر چکی ہے ،یہ عوام کو کچھ ریلیف تو دے نہیں سکے الٹا جو ہمارے دور میں ریلیف کے منصوبے شروع کئے گئے تھے انہیں عمران خان کے بغض میں بند کر رہے ہیں جس کا ثبوت انصاف صحت کارڈ کی بندش کا فیصلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں