وزارت مذہبی امور

عازمین کو 45 سے 50 ہزارروپے کی بچت ہوسکے گی،وزارت مذہبی امور

اسلام آباد(عکس آن لائن) ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان نے سرکاری حج اخراجات میں کمی کی نوید سنا تے ہوئے کہا ہے کہ عازمین کیلئے45 سے 50ہزارروپے تک ریلیف ممکن بنانے کی کوشش ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹرعطا الرحمان کاکہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کےتحت عازمین حج کو45 سے 50 ہزارروپے کی کمی ممکن ہوسکے گی،پاکستانی کرنسی مزید گراوٹ کا شکارنہ ہوئی توفائدہ پاکستانی عازمین کومنتقل کریںگے۔

ڈاکٹرعطاالرحمان نے مزید کہا کہ سعودی حکومت سے مذاکرات کرکے حج پیکج کوسستا کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔کوشش ہے شمالی ریجن کیلئے حج پیکج 11 لاکھ 75 ہزارسے11لاکھ 30 ہزارتک لایا جائے۔ مزید کہا کہ جنوبی ریجن کیلئے حج پیکج 11لاکھ 65 ہزارسے11 لاکھ 20 ہزارتک دستیاب لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں