شا ن مصطفےؐ

عارفوالا:شا ن مصطفےؐکی تقریبا ت کا آغاز13 نومبر بروز جمتہ المبارک سے ہوگا

عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن) حضرت محمد مصطفےؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بز دار نے ہفتہ شان مصطفے کی تقریبات کومنانے کیلئے ہدایات جاری کیں ہیں اور اس سلسلہ میں باقاعدہ50کرو ڑ روپے کے فنڈز سے رحمت اللعاالمین سکالر شپ قائم کر دیا ہے اور25 کروڑ روپے کی رقم سے پوزیشن ہولڈر بچوں میں وظائف دیے جائیں گے،

شا ن مصطفےؐکی تقریبا ت کا آغاز13 نومبر بروز جمتہ المبارک سے ہوگا حضور اکرم ؐکی شان اقدس کو بیان کرنے کیلئے صوبائی ، ڈوثیرن اور ضلعی سطح پر تقریبات منعقد ہوں گی محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں ، کالجوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تقریبات ہوں گی ، جس میں طلبا ء طالبات حصہ لیں گی ، شان مصطفےؐ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں طلباء طالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ،

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی پی او نجیب الرحمن بگوی نے شان مصطفے کے سلسلہ کئی گئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن راجہ طارق محمود ، ڈی او ایلیمنٹری رانا کو ثر ، ڈپٹی ڈی او ایلمنٹری عبدالمجید خان بلوچ ،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاراں بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ رحمت اللعالمین کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہفتہ شان رحمت اللعالمین منا کر دنیا کو نبی کریمؐ سے محبت اور عقیدت سے آگاہ کر نا چاہتے ہیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں اور مربوط انداز میں تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں