عارفوالا

عارفوالا:حکومت سہولت بازاروں میں عوام کیلئے سستے داموں اشیاءدستیاب کررہی ہے

عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن) حکومت مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لارہی ہے، حکومت سہولت بازاروں میں عوام کیلئے سستے داموں اشیاءدستیاب کررہی ہے عوام سہولت بازاروں میں انتظامات پر مطمئن نظرآرہے ہیں سہولت بازاروں میں آٹا،چینی،دالیں،پھل،سبزیاں،گوشت ودیگرروزمرہ زندگی میں استعمال کی اشیاءخوردونوش دستیاب ہیں،عارفوالاڈی بلاک اورقبولہ سہولت بازار وںمیں کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے وزیراعظم عمران خان عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں،

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر سہولت بازاروں مےںاشیا ئے خوردونوش کے نرخوں ومعیارکاجائزہ لیاجارہاہے ،سہولت بازاروں میں شہریوں کو زیادہ سے زیاد ہ سہولت دی جارہی ہےں، ان خےالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرعارفوالامےڈم علےزہ رےحان نے مےڈےانمائندوں سے سہولت بازاروںمےں اشےائے خوردونوش کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کےلئے ہداےات جاری کرتے ہوئے کےا، انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دورہ کرنے کا مقصدعوام تک اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو سستے داموں یقینی بناناہے سہولت بازاروں کے دورہ کے دوران مختلف سٹالز کامعائنہ کرکے اشیاءکے نرخوں اور معیارکاجائزہ لیاغذائی اجناس کی فراہمی کو ےقےنی بناناحکومت کی اولےن ترجےحات مےں شامل ہے انہوں نے کہاکہ خودساختہ مہنگائی کے ذمہ داران کے خلاف سخت اقدامات اٹھائےں جائےں گے ذخےرہ اندوزقوم کے ہمدردنہےں بلکہ معاشرے کے ناسورہےں انہوں نے کہاکہ منافع کی شرح کے حوالے سے ہمارے مذہب مےں واضح احکامات موجودہےں ذخےرہ اندوزوں کےخلاف کاروائی بلاتفرےق جاری رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں