عارفوالا

عارفوالا:جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی

عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن) جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رہے

گی اورعوام کے جان ومال کاتحفظ فرض عین عبادت سمجھ کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے.

DPOپاکپتن صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پر تھانہ رنگ شاہ کے ایس ایچ اوچوہدری مشتاق احمد

کااپنی ٹیم کے ہمراہ سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان وناجائزاسلحہ رکھنے والے

افراداوراقدام قتل کے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ رنگشاہ انسپکٹرمشتاق احمدنے سب انسپکٹرمحمدمنشاء

اورASIمحمدعباس ودیگرعملہ کے ہمراہ اشتہاری مجرم محمدخاں ولدصدیق قوم وٹوسکنہ ملک رحموں

اورشعبان ولدنوازقوم ڈھکوسکنہ رحم کوٹ جوکہ ڈکیتی وراہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے.

اورتھانہ رنگشاہ پولیس کومطلوب تھے کوجدیدٹیکنالوجی اورتمام تر محکمانہ وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے

گرفتارکرلیاجبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 5ملزمان کوگرفتارکرکے

ملزمان کے قبضہ سے آلات قتل 2 عددبندوق12بوراورایک عدد پسٹل30بوربرآمدکرلئے،

اس موقع پرSHOمشتاق احمدنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا،

کہ ملزمان کی سرکوبی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائیں جائیں گے.

اوران کومنتقی انجام تک پہنچاناہی ہماراصل ایجنڈاہے.

سماج دشمن عناصر کیخلاف ہرحدتک کاروائی کرتے رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں