عابد علی

عابد علی،کیرئیر کے دو ٹیسٹ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

کراچی (عکس آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی انٹرنیشنل کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔کراچی ٹیسٹ میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی تیسری اننگ کھیلنے والے 32 سالہ عابد علی نے سری لنکا کے خلاف سنچری 137 بالز پر 14 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر نویں کرکٹر ہیں۔

ان سے پہلے اظہر الدین، بل پونسفورڈ، ڈاگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بیلویٹ، سارو گنگولی،روہت شرما اور جمی نیشم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں عابد علی نے سنچری اسکور کرکے دنیائے کرکٹ میں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ بنایا تھا۔واضح رہے کہ عابد علی نے اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں