عائزہ خان

عائزہ خان 12 ملین فالوورز والی پہلی پاکستانی اداکارہ

کراچی (عکس آن لائن)خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر 12 ملین فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں۔جیو انٹرٹینمنٹ کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘مہر پوش’ میں ‘مہرو’ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر 12 ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔انسٹا گرام پر 12 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں۔

عائزہ خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹس شیئر کرتی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ اپنی فیملی کے ہمراہ کئی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اْن کے محبت بھرے پیغامات جاری کرتی ہیں جنہیں اْن کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔عائزہ خان انسٹا گرام پر زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں نظر آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں