سید سعید الحسن شاہ

ظفروال: صوبای وزیر سید سعید الحسن شاہ کا صوبے بھر کے کمشنرز اور سیکرٹریز سے ویڈیو خطاب۔

ظفروال (نمائندہ عکس آن لائن ) صوبای وزیر سید سعید الحسن شاہ کا صوبے بھر کے کمشنرز اور سیکرٹریز سے ویڈیو خطاب۔ ہفتہ سیرت رحمت العالمین پر بھر پور وسائل کو بروئےکار لاکر منایا جائے گا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبای وزیر اوقاف و مذہبی اموارسید سعید الحسن شا ہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور سیکرٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ سیرت رحمت العالمین پر بھر پور وسائل کو بروئےکار لاکر منایا جائے۔ ہفتہ سیرت رحمت العالمین پر امام مسجد نبوی میری زاتی دعوت پر شریک ہوں گے ۔

ہفتہ سیرت رحمت العالمین صرف ایک ہفتہ نہیں بلکہ پورا سال چلانا چاہئے منسٹر ایجوکیشن سے نصاب میں سیرت کی موضعات کی تعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال بھی کیا صوبائی وزیر نے نصاب تعلیم میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے عنوانات کو واضع کرنے پر زور دیا۔ ہفتہ سیرت رحمت العالمین کے حوالے سے اجلاس میں صوبای وزیر کے بھائی کے لئے فاتحہ خوانی بھی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں