افغان طالبان

طالبان کاتمام غیر ملکی افواج کے طے شدہ ڈیل کے تحت مستقل انخلا کا مطالبہ

کابل (عکس آن لائن)افغان طالبان نے ملک سے تمام غیر ملکی افواج کے طے شدہ ڈیل کے تحت مستقل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے امریکا کے ساتھ امن ڈیل پر گزشتہ برس انتیس فروری کو دستخط کیے تھے۔ اس مناسبت سے افغان طالبان نے اتوار کوایک بیان جاری کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دوحہ معاہدے میں طے شدہ تاریخ یکم مئی تک تمام غیر ملکی افواج افغانستان سے چلی جائیں۔ طالبان نے اپنے مزید ساتھیوں کی رہائی اور عسکریت پسندوں کے نام بلیک لسٹ سے خارج کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ابھی تک اس بیان پر امریکا یا افغان حکومت کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں