طالبان

طالبان کابینہ نے متاثرین کو امداد دینے کے منصوبے کی منظوری دیدی

کابل(عکس آن لائن)افغانستان میں 40 سالہ جنگ کے متاثرین کو امداد دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ متاثرین کو امداد کے منصوبے کی منظوری امارت اسلامی کی کابینہ نے دی ہے۔کابل سے جاری ایک بیان میں امارت اسلامی کے نائب ترجمان بلال کریمی کا کہنا تھا کہ امداد شہدا کے خاندان، معذور افراد اور یتیموں کو فراہم کریں گے۔بلال کریمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے جنگ سے متاثرہ افراد کو بھی امداد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں