واشنگٹن(عکس آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے کہا ہے کہ فون پر طالبان لیڈر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹویٹر پر امرہکی صدرنے بتایاکہ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا دورانیہ 35 منٹ تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ امریکی سیکریٹری دفاع مائیک پومپیو جلد افغان صدر اشرف غنی سے بات کرینگے تاکہ بین الافغان مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں۔