وزیراعظم شہباز شریف

ضمنی الیکشن، ووٹ ڈالنا آئینی و قانونی عمل ہے ، ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں،وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔ اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں، ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں