ضلع سیالکوٹ

ضلع سیالکوٹ میں بچوں کو ٹائیفائیڈ کے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز

سیالکوٹ(نمائندہ عکس آن لائن )ضلع سیالکوٹ میں بچوں کو ٹائیفائیڈ کے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ماڈل ٹاون سیالکوٹ میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم چودھری،ڈی ایچ او ڈاکٹر افضل بھلی، اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف،ڈی ایس او ڈاکٹر شہزاد اقبال ، پرنسپل جی جی ایچ ایس سکول ماڈل ٹاون فریدہ خاور، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر دراز سمیت محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران اور سٹاف نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر طاہرفاروق نے بتایا کہ 26جون تک جاری رہنے والی 12روزہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں کی 28اربن یونین کونسلز میں 9ماہ سے 15سال تک کے 4لاکھ7ہزار414بچوں کوٹائیفائیڈ کے بچاو¿ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔انسداد ٹائیفائیڈ مہم میں تحصیل سیالکوٹ کی 19، ڈسکہ کی5 اور پسرور اور سمبڑیال کی 2،2یونین کونسلز شامل ہیں۔

اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 208آو ٹ ریچ ٹیمیںسکولوں اور فیلڈ میں جبکہ 26فکسڈ ٹیمیں حفاظتی ٹیکوں کے مراکز میںصبح9سے سہ پہر4بجے تک ٹیکے لگانے کے علاوہ روٹین ای پی آئی پروگرام کو بھی جاری رکھیں گی۔ہر ٹیم 4افراد پر مشتمل ہوگی جس میں 1سکلز پرسن، ایک ٹیم اسسٹنٹ اور2سوشل موبلائزر ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کی ٹیمو ں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں قومی داری سمجھ کر انجام دیں ۔

پوری قوم کو آپ پر ناز ہے اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی سروسز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ آپ کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری ہے اور صحت مند اور بیماریوں سے پاک معاشرے کی تشکیل آپ کا اولین مقصد ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں