قائداعظم ٹرافی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرفراز احمد اور عثمان صلاح الدین پر جرمانہ عائد

کراچی(عکس آن لائن)کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کیلئے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پرسندھ کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا35 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ناردرن کے خلاف جاری میچ کے دوسرے روزسرفراز احمد کو امپائر کیایک فیصلے کے خلاف متعدد مرتبہ نامناسب تبصرہ کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیاہے۔آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور ثاقب خان نے سرفراز احمد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ کیا۔سرفراز احمد کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے سندھ کے کپتان پر جرمانہ عائد کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں