جرمانہ عائد

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انڈر 19 کرکٹر پر جرمانہ عائد

لاہور(عکس آن لائن )قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ناردرن کے کھلاڑی شیراز خان پر حریف کھلاڑی کی طرف گیند پھینکنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

شیراز خان کو رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں سندھ کے خلاف میچ میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، امپائر یا میچ ریفری کی طرف گیند یا کرکٹ کے کسی اور سامان کو پھینکنے سے متعلق لیول2جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ میں ناردرن کے شیراز خان کو سندھ کے محمد طحہ کی طرف گیند پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔ آن فیلڈ امپائرز کے نزدیک یہ عمل خطرناک تھا جس سے سندھ کے کھلاڑی کے زخمی ہونے کے امکانات تھے۔آن فیلڈ امپائرز ولید یعقوب اوراکمل حیات نے شیراز خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔شیراز خان کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری خالد جمشید نے ناردرن کے کھلاڑی پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں