صوفیہ احمد

صوفیہ احمد کی جانب سے شنیرا اکرم کی میں بچوں سے زیادتی کیخلاف ”دی پالشڈ مین نامی ”عالمی مہم کی ستائش

لاہور(عکس آن لائن ) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی جانب سے پاکستان میں بچوں سے زیادتی کیخلاف ”دی پالشڈ مین نامی ”عالمی مہم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے زیادتی کابڑھتا ہوا رجحان معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے۔ایک انٹرویو میں صوفیہ احمد نے کہا کہ میں کمسن بچوں اورخواتین سے زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے پر ملک سے دورجانے کا درد سہہ چکی ہوں ۔ہمیشہ کسی بھی مرض کو دیکھا جاتا ہے کہ وہ کس مرحلے میں ہے۔ ہمیں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے رجحان کو اسی تناظر میں دیکھنا چاہیے ۔

کیا ہم ایس مہمات چلاکر اس گھنائونے جرم کی روک تھام کو یقینی بنا سکتے ہیں یااس سے آگے بڑھ کر پہلے سے موجودقوانین کو مزید سخت کرنا چاہیے ہمیں اس پر مذاکرہ کرناچاہیے اور پھر نتیجہ خیز عملدرآمدبھی ہونا چاہیے ۔ صوفیہ احمد نے کہاکہ بچوں اورخواتین سے زیادتی کے واقعات کے خلاف مجھے اورمیرے خاندان کو خوفناک دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت اور اس کے ادارے حرکت میں نہیں آئے اور مجھے ملک چھوڑنے کادرد سہنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں