وزیر صحت

صوبہ بھر میں 100سے زائد سرکاری ہسپتالوں کی مرمت وبحالی ،وسعت کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں،وزیر صحت

لاہور ( عکس آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شعبہ صحت پر بھرپور توجہ مرکوز کررکھی ہے اورپونے دو ارب روپے سے فیصل آباد کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں 100سے زائد سرکاری ہسپتالوں کی مرمت وبحالی اور وسعت کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔

بیشتر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مکمل جبکہ باقی ماندہ ہسپتالوں کا کام 31 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔ان خیالات کااظہار نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے فیصل آبادکے دورہ کے دوران کیا ۔ انہو ںنے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی سرجیکل ایمرجنسی و اوپی ڈی اور نیو بلاک کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی اپ گریڈیشن سے مریضوں کو علاج معالجہ میں مزید بہتری ملے گی۔ نگران صوبائی وزیر نے تعمیراتی عمل میں تیزی لانے اور شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی تاکید کی۔

وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فہیم یوسف اور دیگر ڈاکٹرز بھی ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں