مصطفیٰ کمال

صوبوں کا پرسان حال نہیں ، وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں ، مصطفیٰ کمال

کراچی(عکس آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ، وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں۔ صوبوں کو درپیش مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

ا ٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایف سی ایوارڈ وسائل کی منتقلی کا طریقہ ہے اور اختیارات وزیراعلیٰ ہاوس میں آکر رک گئے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور بلدیاتی نظام سے ہی صوبوں میں ترقی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھا رہے ہیں لیکن عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب کو تعبیر کون دے گا ؟ صوبوں کی مسائل بیورو کریسی کے ذریعے حل کرائے جا رہے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں کیونکہ صوبوں کو درپیش مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں۔ یہاں پر لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جمہوری آمریت ہے اور مقامی حکومتوں کے نظام پر شب وخون مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کرا دیں۔

،وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں انہیں مجبور کیا جائ ے کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں۔ سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے جبکہ وفاق سے ملنے والی رقم وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایف سی ایوارڈ وسائل کی منتقلی کا طریقہ ہے اور اختیارات وزیراعلیٰ ہاو¿س میں آکر رک گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں