فردوس عاشق اعوان

صوبائی خود مختاری کا راگ الاپنے والوں نے خود مختاری کے نام پر لوٹ مار کی،فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبائی خود مختاری کا راگ الاپنے والوں نے خود مختاری کے نام پر لوٹ مار کی، سندھ پر مسلط حکمرانوں نے سندھ کے شہری و دیہی علاقوں کو یکساں تباہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کارکردگی میں مکمل ناکامی کے بعد جھوٹ کے سہارے سیاسی منظر نامے پر زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، کبھی سندھ حکومت کی جانب سے پانی کے معاملے پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے اور کبھی صوبائی حکومت بے بنیاد الزامات سے سندھ کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار پر طنز کسنے والے عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کریں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری ترقی کا سفر اپوزیشن کو قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں