کوہاٹ

صوبائی حکومت خیبرپختون خوا ہ کی تمام پالیسیاں صوبائی بیوروکریسی کی وجہ سے التوا کا شکارہیں، فہیم شاہ

کوہاٹ(نمائندہ عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کوہاٹ ضلعی جنرل سیکرٹری اخونزادہ فہیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور صوبائی حکومت خیبرپختون خوا ہ کی تمام پالیسیاں صوبائی بیوروکریسی کی وجہ سے التوا کا شکارہیں،صوبائی حکومت سالوں سال سے پالیسیاں بنانے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

جن میں سر فہرست محکمہ بلدیات و دیگر شامل ہیں،صوبائی حکومت بار بار صوبے میں ہائی رائز بلڈنگ اور دیگر سرمایہ کاری کا عندیہ دے چکی ہیں۔ اسی طرح صوبائی حکومت کی جانب سے بار بار سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کرنے کی بجائے بیوروکریسی کی جانب سے مختلف پالیسیاں بنانے میں مشکلات اور تاخیری حربے سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور نقصان کا باعث بن رہے ہیں جو صوبائی حکومت کی کارکردگی اور وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں