صنم جاوید

صنم جاوید کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب

لاہور (عکس آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی نظربندی کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی نظر بندی کے خلاف انکے والد جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صنم جاوید کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا، صنم جاوید کے خلاف جلائو گھیرائو اورعسکری ٹاور حملہ کیس زیر سماعت ہیں،

عدالت اس نظر بندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دے۔عدالت میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے معاملے پر رپورٹ پیش نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت آج ( جمعہ ) تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں