قیمتوں میں کمی

صنعت و تجارت کے استحکام کے لیے توانائی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے‘لاہور چیمبر

لاہور(عکس آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ انرجی کی قیمتوں میں کمی کرکے صنعت و تجارت کو معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مدد دے، اس سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں زیادہ بہتر مقابلہ کرنے کے قابل ہونگی۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ انرجی انڈسٹری کا اہم خام مال ہے، اس کی قیمتوں میں کمی سے ٹریڈ اور انڈسٹری کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور وہ عالمی منڈی میں بہتر مقام حاصل کرسکیں گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے یہ بہترین وقت ہے کیونکہ کروناوائرس نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے ، موجودہ حالات میں انہیں ریلیف کی اشد ضرورت ہے، صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی سے برآمدات پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں