خادم حسین

صنعتوں کی پیداوار میں بہتر ی سے ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ سے معیشت مستحکم ہوگی ‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

لاہور(عکس آن لائن )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے پنجاب کی صنعتی ترقی میں پانچ ماہ کے دوران 4.2فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ شماریات کی انڈسٹریل سروے رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تانومبر)کے دوران پنجاب کی مجموعی صنعتی پیداوارگزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں4.2فیصد بڑھ گئی ہیں۔ صنعتوں کی پیداوار میں بہتری سے صنعتی ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ ہورہا ہے اوربڑی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا.

جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی انہوںنے کہا کہ صنعتی ترقی میں اضافہ کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے اور کورونا وباء سے دبائو کا شکار معیشت استحکام پذیر ہورہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہپاکستانی تجارت اور معیشت کو درپیش چیلنجز کے باوجود کاروباری ترقی ملک کی مقامی صنعت کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت صنعتی شعبہ میں اصلاحات لائے اور انہیں مراعات دے تو ملکی برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی معیشت کو استحکام پذیر کرکے حکومت کو قرضوں سے نجات دلوادے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں