شیری رحمن

صدر پاکستان الیکشن ایکٹ میں اپنی مرضی کی تبدیلی نہیں کر سکتے’سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن مہم میں ارکان پارلیمان اور وزراء کے حصہ لینے سے متعلق صدارتی آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہےـ

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کرے،وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو قوائد و ضوابط میں تبدیلی کی صرف سفارش کر سکتی ہےـسینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت مسلسل الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہی ہےـ

صدارتی آرڈیننس لانے کئے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس منسوخ کیا گیاـانہوں نے کہا کہ صدر پاکستان الیکشن ایکٹ میں اپنی مرضی کی تبدیلی نہیں کر سکتےـوزراء کو الیکشن مہم چلانے کی کیسے اجازت دی جا سکتی ہے؟ شیری رحمن نے کہا کہ وزراء کے پاس مالی وسائل ہوتے ہیں، جن کو الیکشن انتخابات پر اثرانداز ہونے کے استعمال کیا جا سکتا ہےـتحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہےـ

الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی متعلق صدارتی آرڈیننس الیکشن چوری کرنے کی ایک نئی سازش ہےـانہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہےـ

اپنا تبصرہ بھیجیں