بیرسٹر گوہر

صدر مملکت کو شفاف الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر خان

اسلا م آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے صدر مملکت سے موجودہ صورتحال پر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو شفاف الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھنا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ صدر شفاف الیکشن کے لیے اپناکردارادا کرسکتے ہیں اور انہیں سپریم کورٹ کو خط لکھنا چاہیے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو ایک پرچی کے ذریعے پاکستان پارٹی کے چیئرمین بنے ہیں، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرائے۔

بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ امریکی سفیر سمیت کسی سفارت کار نے عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں کی، عمران خان کسی سے مذاکرات کے موڈ میں نہیں، نہ کوئی ان سے ڈیل کرنے کی جرت کر سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مسلم لیگ (ن) پر تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر کرانے کی کوششوں کا الزام بھی عائد کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پوری ٹیم کے بعد انڈر 19 کھلاڑیوں کو بھی نہیں کھیلنے دیا جارہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں