جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

صدر مملکت (کل) نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت عارف علوی (کل)اتوار کو نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔ذرائع ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری تھی۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی تھی۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں