رحمٰن ملک کے اِنتقال

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور زیر اعظم عمران خان کا سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے اِنتقال پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے اِنتقال پر افسوس کااظہار کیاہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے سابق وزیرِ داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں