اسلام آباد (عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کیوبا کے پاکستان میں سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے نے الوداعی ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کیوبا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان باہمی مفاد کیلئے تجارت ، معیشت ، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان 2005ء کے زلزلے کے بعد طبی ٹیمیں اور پاکستانی میڈیکل طلباء کو وظائف فراہم کرنے پر کیوبا کو سراہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے شعبوں کی نشاندہی کی ضرورت ہے، صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور پارلیمانی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ سبکدوش ہونے والے سفیر پاکستان اور کیوبا کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سی پیک پا ک چین تعلقات میں نیا محرک بن کر ابھرا ہے، چینی سفا رتخانہ
- اعداد و شمار کے مطا بق بیرونی دنیا کو چین کی معیشت پر اعتماد ہے، چینی میڈ یا
- امید ہے روس اور چین کے نوجوانوں کے مابین تبادلوں کو مزید تقویت ملے گی ، روسی صدر
- چین حقیقی معنوں میں امن پسند ملک ہے ، سابق فرانسیسی وزیر اعظم
- علی امین گنڈاپور نے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو 15 دن کا وقت دیدیا