صدر اردوان

صدر اردوان کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 45 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

انقرہ(عکس آن لائن) ترکیہ میں عام انتخابات سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فی صد تک اضافہ کر دیا گیا۔غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق ترک صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ویلفئیر شئیر میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔سرکاری اہلکار کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار ترکش لیرا ماہانہ ہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ جاری رہے گا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اطلاق جون سے ہوگا۔ یہ اضافہ 6 ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ ترکیہ میں سرکاری محکموں میں ملازمین کی تعداد تقریبا 50 لاکھ ہے۔ ترکیہ میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں